وظیفہ کی رجعت
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29936
سوال: میری امی جان کی عمر پچاس برس سے زیادہ ہے۔ پتہ نہیں ان کو کونسی بیماری لاحق ہے۔ کھانا پینا تقریباً بند ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے وہ باتیں بہت کرتی ہیں۔ کبھی کہتی ہیں کہ مجھے چڑیل چمٹی ہوئی ہے کبھی کہتی ہیں کہ جن میرے اندر حلول کر گیا ہے۔ اکثر پیروں فقیروں کا نام لیتی رہتی ہیں کہ آج فلاں پیر صاحب آئے ہیں آج فلاں فقیر صاحب آئیں گے۔ ہمارے لئے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ وہ اکثر طلوع آفتاب سے پہلے کمرے سے نکل جاتی ہیں۔ بڑی مشکل سے ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔ بچپن سے میں یہ مرض دیکھتا چلا آ رہا ہوں، خدا کے لئے بتائیں کہ کیا مرض ہے۔
جواب: آپ کی والدہ صاحبہ نے کسی کی نگرانی کے بغیر کوئی وظیفہ پڑھا تھا۔ اس وظیفے کی رجعت ہو گئی تھی جس کا علاج نہیں ہو سکا۔ یہی عرض ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے۔ کوئی وظیفہ کسی روحانی انسان کی نگرانی کے بغیر نہیں پڑھنا چاہئے اور زیادہ وظائف پڑھنے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔ زیادہ وظائف اور ورد سے ذہنی، جسمانی اور معاشی حالات خراب ہو جاتے ہیں۔ ہر اسم اور ہر آیت اور ہر سورہ میں ایک خاص طاقت ، انرجی ہوتی ہے۔ انسان کے اندر طاقت اور انرجی ذخیرہ ہونے کے بعد جب طاقت کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ تو طرح طرح کی بیماریاں اور پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ قرآن پاک کی طاقت کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
لَوْ أَنزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَّرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللَّهِ
اگر ہم قرآن کو پہاڑوں پر نازل کر دیتے ہیں تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جاتے۔ (سورۃ الحشر آیت21 )
قرآن پاک کی آیات میں اگر تفکر کیا جائے تو طاقت کا توازن بحال رہتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 263 تا 264
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔