نیند کم آنا یا بالکل نہ آنا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9822
نیند نہ آنے کی وجوہات میں بڑی وجہ دماغ میں خشکی اعصابی کشاکش ، دماغی کشمکش یا بالفاظ دیگر دماغی خلفشار ، ذہنی دباؤ ، فکر و آلام اور خوف و رنج ہوتے ہیں۔ پہلے ان باتوں سے جہاں تک ممکن ہو دماغ کو خالی کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنا ارتکاز ِ توجہ کے عمل سے بہت آسان ہو جاتاہے۔
سب کاموں سےفارغ ہونے کے بعد آرام دہ بستر پر لیٹ جائیں۔ جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں ۔ آنکھیں بند کر لیں اور یہ تصور کریں کہ گردن سے ناف تک جسم پر شیشے کا ایک بڑا جار رکھا ہوا ہے اور اس میں ہلکی ، ٹھنڈی اور فرحت آمیز روشنیاں بھری ہوئی ہیں۔ جب یہ تصور قائم ہو جائے تو سورہ بقرہ کی پہلی آیت الٓم◌ ذٰلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ سے يُؤْقِنُونَ تک پڑھنا شروع کردیں۔ چند بار پڑھنے سے نیند کی میٹھی آغوش نصیب ہوجا ئے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 121 تا 121
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔