نیند نہیں آتی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29932
سوال: میری بیٹی کی عمر 29سال ہے اور تین بچوں کی ماں ہے۔ ڈھائی سال سے ایک تکلیف میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں۔ طبیب کہتے ہیں کہ کوئی مرض نہیں لیکن اس کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آج سے ڈھائی سال قبل بچی کی پیدائش سے پانچ مہینے پہلے لڑکی کہتی تھی کہ آدھی رات کو تہجد کے وقت کوئی مجھے آواز دے کر اٹھاتا ہے کہ اٹھو اور نماز پڑھو۔ وہ اٹھ کر الگ کمرے میں نماز پڑھتی اور قرآن شریف اور چھوٹی چھوٹی سورتوں کی تلاوت کرتی تھی۔ یہ معاملہ کئی دن ہوتا رہا پھر ایک دن اس غیبی آواز پر لڑکی سورتوں کی تلاوت کر رہی تھی کہ آندھی چلی اور بلب بجھ گیا پھر بھی وہ موم بتی جلا کر پڑھتی رہی۔ پڑھتے پڑھتے ڈر لگنے لگا اور یوں محسوس ہوا جیسے کوئی کالی سی چیز اس کے کان میں گھس گئی ہے وہ کانپنے لگی اور جا کر سو گئی۔ اس واقعہ کے بعد سے وہ کوئی کام نہیں کرتی۔ اکثر و بیشتر خاموش رہتی ہے۔ کہتی ہے کہ آدھے سر میں کوئی سارا دن باتیں کرتا رہتا ہے کہ ایسا کرو ایسا نہ کرو۔ سرخالی خالی سا محسوس ہوتا ہے اور کبھی کبھی دل بیٹھنے لگتا ہے۔ اکثر شکلیں بھی نظر آتی ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ سارا بدن کسی نے جکڑ رکھا ہے۔ رات کو نیند بھی نہیں آتی پہلے پانچ وقت کی نمازیں پڑھتی تھی، نماز بالکل نہیں پڑھتی۔ سارا دن بستر پر پڑی رہتی ہے لیکن نیند نہیں آتی۔
جواب: ایک کاغذ پر
لکھ کر کاغذ کو موڑ کر بتی بنا لیں۔ اس مڑے ہوئے کاغذ کو روئی میں لپیٹ لیں۔ روئی اور کاغذ کی بنی ہوئی بتی کو گھی یا زیتون کے تیل میں ایسی جگہ جلائیں جہاں سے دھواں لڑکی کے پاس پہنچ سکے۔ یہ عمل رات کے وقت کریں۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے سورۃ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے نہار منہ پلائیں۔ وہ ہفتے تک نمک بالکل بند کر دیں۔ اور دو ہفتے کے بعد ایک عرصہ تک نمک کم سے کم استعمال کرائیں۔ تین وقت شہد کا استعمال بہت مفید ہو گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 262 تا 263
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔