نظرِ بد
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10722
نظر لگنا ایک ایسا عمل ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے۔ نظر بڑوں ،چھوٹوں اور جانوروں کو بھی لگ جاتی ہے۔ اور اس کے مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثلاً یہ کہ کسی لڑکی کو نظر لگ جائے اور اُس کی شادی نہ ہو۔ کسی مرد کو نظر لگ جائے اور اس کا دماغ متاثر ہوجائے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں کم ہو جائیں۔ اور اس کی عام زندگی کے معمولات میں خلل واقع ہو جائے۔
دودھ دینے والے جانور اگر نظر بد کا شکار ہو جائیں تو وہ دودھ دینا چھوڑ دیتے ہیں یا دودھ کی بجائے تھنوں میں سے خون آنے لگتا ہے ۔ یا دودھ میں مکھن کم ہو جاتا ہے۔
ا۔ ایسی صورتوں میں کہ لڑکیوں کے رشتے آتے ہوں اور نظر کی وجہ سے طے نہ ہوتے ہوں تو لڑکی کی والدہ یا خود لڑکی الحمد شریف اس طرح پڑھے کہ جب اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّا كَ نَسْتَعِیْنْ پر پہنچےتو اس آیت کو گیارہ بار پڑھکر سورہ پوری کرے اور پانی پر دم کرے اسی طرح گیارہ بار یہ سورہ پڑھے اور ہر بارپانی پر دم کر ے ۔ اور یہ پانی تین گھونٹ میں لڑکی کو پلادیا جائے یا لڑکی خود عمل کر کے پی لے۔ عمل کی مدت چالیس۴۰ روز ہے۔
ب۔ شای میں رکاوٹ کے علاوہ نظر اتارنے کا طریقہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل تعویذ لکھکر چند منٹ سر پر رکھیں پھر جلادیں۔ ایک تعویذ سے نظر بد کا اثر پوری طرح ختم نہ ہو تو تین تعویذ کافی ہیں۔
ج۔ جانوروں پر سے نظر بد ختم کرنے کے لئے یہی نقش بیری کی لکڑی یا کسی ایسی لکڑی پر لکھکر جس میں بد بو نہ ہو متاثرہ جانور کے گلے میں ڈالدیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 141 تا 142
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔