ناک بند ہونے کی وجہ سے خوشبو اور بد بو محسوس نہ ہونا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9838
یہ ایک مرض ہے جس میں آدمی سونگھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے اسے خوشبو آتی ہے نہ بد بو ،وہ سڑے ہوئے کھانوں میں بھی تمیز نہیں کر سکتا ۔ اس مرض کا تعلق دماغ کے ان خلیوں سے ہے جو قوت شامہ کو کنٹرول کرتے ہیں ۔ وجوہات اس کی بہت ہیں جن کی تفصیل اس مختصر کتاب میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ علاج پیش خدمت ہے۔ جب بھی پانی پئیں پانی پر ایک مرتبہ وَاللہُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ پڑھکر دم کر کے پئیں۔ پانی پینے کے علاوہ ایک کھلے منہ کا قلعی شدہ یااسٹین لیس اسٹیل کے پیالے میں نمک ملاپانی بھر کر اس پر بھی دم کر لیں اور اس پانی کو صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے پانچ پانچ مرتبہ ناک میں چڑھائیں اور نکالیں ۔ ناک کا پانی پیالے میں نہ گرے بلکہ کچی زمین پر گرنا چاہئیے۔ علاج دیر طلب ہے۔ بغیر کسی گھبراہٹ کے عرصہ تک جاری رکھیں ۔ انشاءاللہ مرض سے نجات مل جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 122 تا 122
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔