مُنہ سے بد بوُ آنا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9798
معدہ میں یبوست اور تعفن کی وجہ سے گیس جب اوپر کی طرف رجوع کرتی ہے تو منہ سے بد بو آنے لگتی ہے۔ اگر مسوڑھوں کے اندر یا دانتوں کے خلاء میں غذا کے ذرات جمع ہو کرسڑ جائیں تب بھی منہ سے بد بوُ آتی ہے لیکن وہ بُو جو گیس کی شکل میں مُنہ سے خارج ہوتی ہے دوسرے لوگوں کے لئے انتہائی ذہنی تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ مریض کو اسکا اتنا احساس نہیں ہوتا لیکن مخاطب کے اوپر اس بد بوُ سے وہی تاثر قائم ہوتا ہے جو کسی سخت بدبو دار چیز سے ہو سکتا ہے۔ اس کے دفیعہ کے لئے کھانے کے نظام العمل میں اعتدال بہت ضروری ہے۔ ایسے مریض کو چاہئیے کہ وہ وقت بے وقت کوئی چیز نہ کھائے ۔جو کچھ بھی کھانا ہو صرف ان اوقات میں کھائے جو اس نے اپنے واسطے کھانے کے لئے مقرر کئے ہیں۔ باسی اور خمیر والی غذائیں ہرگز استعمال نہ کی جائیں۔ کھانے ہلکے پھلکے اور زود ہضم ہونے چاہئیں۔ جب بھی پانی پئیں تین مرتبہ مَرْکُوْنَ رُکُوْنیِ پڑھکر دم کر کے پئیں اور ظہر کی نماز کے بعد مَرْکُوْنَ رُکُوْنیِ ایک تسبیح پڑھکر ایک پونڈ خالص شہد پر دم کریں۔ یہ شہد دن میں تین وقت ، صبح ناشتہ سے پہلے ، دوپہر اور رات کو کھانے سے پہلے ایک ایک چمچی استعمال کریں۔ دانت ہر وقت بالکل صاف رہنے چاہئِیں خواہ منجن سے کئے جائیں یا مسواک سے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 117 تا 118
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔