مردو ں میں نسوانیت
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9814
کروموسوم(CHROMOSOME) میں بارہ چھلے ہوتے ہیں اور ہر چھلہ کا الگ الگ اپنا رنگ ہوتا ہے ۔ شکم ِ مادر میں اگر ان چھلوں کے رنگ میں یکسانیت رہتی ہے تو بچہ پوری مردانہ خصوصیت کا حامل ہوتا ہے اور اگر ایک چھلہ کا رنگ بھی پوری طرح دوسرے گیارہ چھلوں کے رنگ کے ہم مقدار نہ رہے تو بچہ میں اسی مناسبت سے مردانہ اوصاف کم ہو جاتے ہیں۔ بارہ چھلوں میں سے کسی ایک چھلہ کے رنگ کی مقدار بہت زیادہ بہت کم ہو جائے تو لڑکی پیدا ہو تی ہے۔
بعض مردوں میں مردانہ وجاہت کم اور نسوانیت زیادہ ہوتی ہے، بات کرنے کے انداز ، چال ڈھال اور شکل و صورت میں صنف نازک کا عکس جھلکتا ہے۔ کچھ مردوں کی آواز بھی عورتوں کی آواز کی طرح ہوتی ہے۔ اس کے تدارک کے لئے صبح بیدار ہونے کے بعد اور رات کو سوتے وقت ایک عرصہ تک
اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلیَ النِّسَآءِ
کا ورد کیا جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 120 تا 120
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔