مراقبہ کی شرائط
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29900
سوال: میں ہر ہفتہ کالم روحانی ڈاک باقاعدگی اور دلچسپی سے پڑھتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں بھی مراقبہ سے فائدہ اٹھاؤں۔ اس کے لئے مجھے آپ کی راہنمائی کی ضرورت ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مراقبہ کرنے کے لئے جن لوازمات، اوقات اور جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ان پر روشنی ڈالیں۔
جواب: مراقبہ کے لئے سب سے ضروری چیز کسی استاد کی راہنمائی ہے۔ اوقات اور شرائط کا تعین بھی حتمی نہیں کیا جا سکتا۔ عام اصول کے مطابق مراقبہ کا بہترین وقت رات کو سونے سے پہلے یا صبح سورج نکلنے سے پہلے ہے۔ مراقبہ ایسی جگہ کرنا چاہئے جو ہوادار ہواور جہاں اندھیرا ہو۔ نشست وہ اختیار کی جائے جس میں جسم میں تکلیف اور اعصاب میں کھنچاؤ نہ ہو۔ مراقبہ لیٹ کر نہیں کرنا چاہئے۔ مراقبہ میں کیا تصور کیا جائے اس کا تعین بھی ایک استاد فن ہی کر سکتا ہے۔ تصور کے لحاظ سے مراقبہ کی بہت سی قسمیں ہو جاتی ہیں۔ مثلاً تصور اسم ذات، تصور شیخ، تصور رسولﷺ، تصور قلب، تصور لطائف ستہ روشنیوں کا مراقبہ، نور کا مراقبہ وغیرہ وغیرہ۔
آپ کو مراقبہ کرنے کی اجازت ہے، تصور کریں کہ آپ اپنے دل کے اندر جھانک رہے ہیں، اور دل کے اندر ایک سیاہ نقطہ ہے جب یہ نقطہ نظروں کے سامنے آ جائے تو بذریعہ خط مطلع کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 256 تا 257
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔