لکنت
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29872
سوال: شروع ہی سے میرے بولنے میں روانی نہیں۔ بات کرتی ہوں تو الفاظ ٹھیک طریقے سے ادا نہیں ہوتے کہنا کچھ چاہتی ہوں اور کہہ کچھ اور دیتی ہوں۔ کسی سے ڈھنگ سے بات نہیں کر سکتی۔ کسی سوال کا جواب دیتے وقت زبان ساتھ نہیں دیتی اور گھبراہٹ ہوتی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میری گفتگو میں تسلسل پیدا ہو جائے اور میں ہر موضوع پر روانی سے بول سکوں بعض اوقات بے اختیار مضحکہ خیز بات کہہ دیتی ہوں جس پر بعد میں بے حد شرمندگی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مجھ میں قوت ارادی کا فقدان ہے۔ کوئی کام شروع کروں تو میں اسے پورا نہیں کرتی۔ دل جلد اکتا جاتا ہے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ میں چاہتی ہوں کہ عقلمند ہو جاؤں بات سوچ سمجھ کر کروں اور مجھ میں فہم و فراست پیدا ہو جائے۔
جواب: رات کو سونے سے پہلے بستر پر پشت کے بل لیٹ کر یہ تصور کریں کہ دل سے ایک شعاع نکل کر دماغ میں جذب ہو رہی ہے۔ گویا دل دماغ کو فیڈ کر رہا ہے دس منٹ تک تصور کرنے کے بعد سو جائیں۔ ایک ماہ کے اس عمل سے انشاء اللہ آپ اپنی جملہ خامیوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 251 تا 252
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔