لنگڑی کا درد
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29876
سوال: تقریباً6ماہ سے بائیں ٹانگ میں کولہے سے لے کرایڑی تک درد ہوتا ہے یہ درد اس وقت ہوتا ہے جب کھڑا رہوں یا کچھ دور تک چلوں ، ٹانگ سن ہو جاتی ہے اور اس شدت سے درد محسوس ہوتا ہے کہ چل نہیں سکتا۔ کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا۔ اس دردنے مجھے مجبور اور بے بس کر دیا ہے۔
جواب: یہ عرق النساء کا درد ہے اس کے لئے صاف و شفاف ہرے رنگ کی شیشی میں گردن تک خالص السی کا تیل بھر کر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو پورے 40دن رات شیشی کو اس جگہ رہنے دیں۔ چالیس روز کے بعد شیشی کو اٹھا لیں بادل آ جائیں یا بارش آ جائے تو یہ دن چالیس دن میں شمار نہیں ہونگی۔ تیل تیار ہونے پر متاثرہ ٹانگ کے گھٹنے پر مالش کریں۔ اللہ نے چاہا تو ایک ہفتہ مالش کے بعد کبھی پھر درد نہ ہو گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 252 تا 253
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔