لانبے بال
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29868
سوال: میری صحت بہت عمدہ تھی۔ کبھی سر میں درد بھی نہیں ہوتا تھا۔ بے شمار کام کرتی تھی اور تھکتی نہ تھی۔ ماں تو تھی نہیں۔ سب کچھ خود کرنا پڑتا تھا۔ گذشتہ 8یا9سال سے میں مستقل بیمار ہوں۔ ڈاکٹروں کے پاس جاتی ہوں تو وہ خون کی کمی بتاتے ہیں اور کمزوری کے لئے طاقت کی دوا لکھ دیتے ہیں۔ لیکن اب میری یہ حالت ہو گئی ہے کہ کوئی مجھے پہچان نہیں سکتا۔ رنگ بالکل زرد ہے بال جو کبھی اتنے لانبے تھے کہ تخت پر بیٹھ کر دھوتی تھی بالکل ختم ہونے پر ہیں۔
بیماریوں نے میرا حافظہ اور اعصاب اس قدر کمزور کر دیئے ہیں کہ تعلیم بھی متاثر ہوئی۔ پہلے میرا حافظہ مثالی تھا اور ہمیشہ فرسٹ آتی تھی۔ ایک دفعہ پڑھنے کے بعد بھولتی نہ تھی۔ اب بات کرتے کرتے بھول جاتی ہوں کہ کیا بات کر رہی تھی۔ درخواست ہے کہ یہ ضرور بتائیں کہ مجھے کونسا مرض لاحق ہے اور مادی علاج جاری رکھوں یا چھوڑ دوں۔
جواب: سورۃ فلق، پوری سورۃ ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے روزانہ صبح، شام ، رات پیا کریں۔
جسم میں خون کی کمی دور کرنے کے لئے بسم اللہ شریف کے ساتھ تین مرتبہ
یَاحَییُّ قَبْلَ کُلِّ شَئیٍ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَئیٍ
پڑھ کر پانی چائے، شربت، دودھ یا جو بھی مشروب ہو اس پر دم کر کے پئیں۔
آپ کی آنتوں کے اندر لعاب ٹوٹ گیا ہے۔ آنتوں میں حدت بہت زیادہ ہے یہ معلوم ہوتا ہے کہ معدہ کا نظام تلپٹ ہونے کے ساتھ ساتھ زنانی بیماری لیکوریا کا مرض بھی لاحق ہے۔ عالم الغیب اللہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے اس بندہ کو اپنی نعمت خاص سے روشنی دی ہے۔ اس روشنی میں جو کچھ سامنے آیا ہے عرض کر دیا گیا ۔ دوا اور دعا کے اصول پر روحانی اور مادی دونوں علاج کریں۔ علاج کرانا سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے، اچھے معالج سے پرانی پیچش اور زنانی بیماری لیکیوریا کا علاج کرایئے۔ آپ کے لئے یونانی علاج اچھا رہے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 250 تا 251
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔