قبض اور گیس
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29781
سوال: میں تقریباً4یا پانچ سال سے سمجھ نہ آنے والی الجھن میں گرفتا ر ہوں۔ میرے دل میں ہول اٹھتی رہتی ہے، دل گھبراتا رہتا ہوں، کبھی دل تیز تیز چلے لگتا ہے، کبھی دل ڈوبتا محسوس ہوتا ہے، ہاتھ پیروں میں پسینے آتے ہیں۔ شدید گھٹن ہوتی ہے دم گھٹتا ہے۔ دماغ بھاری معلوم ہوتا ہے ، سن رہتا ہے، کان سائیں سائیں کرتے ہیں۔ دماغ میں برے خیالات آتے ہیں۔ نا امیدی نظر آتی ہے۔ کبھی نیند آتی ہے، کبھی نیند نہیں آتی۔ دل و دماغ پر انجانا خوف و ہراس طاری رہتا ہے۔ دنیا میں دل نہیں لگتا کوئی امنگ نہیں ہے۔ زندگی بوجھ معلوم ہوتی ہے۔ اچھے خیالات ختم ہو گئے ہیں۔ سارا بدن خاص طور سے ٹانگیں لرزتی ہیں۔ مجھ سے اچھے تو بڈھے لوگ ہیں جو چل پھر لیتے ہیں، بڈھوں سے بھی بدتر ہو گئی ہوں۔ پیٹ اور سینہ میں شدید جلن ہے۔ اپنا چہرہ دیکھتی ہوں تو خوف آتا ہے کہ میں روز بروز کمزور اور ناتواں ہو رہی ہوں، رونا آتا ہے اور روتی ہوں۔ بچوں کو سنبھال نہیں سکتی نہ شوہر کی خدمت کر سکتی ہوں۔ میرے ماشاء اللہ چھ بچے ہیں۔ تمام بڑے بڑے ڈاکٹروں حتیٰ کہ آغا خان ہسپتال کراچی میں بھی دکھایا مگر کوئی دوا فائدہ نہیں کرتی۔ آپ اللہ کے واسطے میری الجھن اور پریشانئ کا حل بتا دیں۔
جواب: قبض اور گیس کا علاج ہو جانے سے آپ کی تمام تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ آپ کو گیس اور قبض کی تکلیف ہے۔ مقامی طور پر کسی طبیب سے علاج کرائیں۔ چکنائی اور فریج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ دل کھول کر خیرات کیا کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 238 تا 239
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔