فالج
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29741
سوال: میرے ایک عزیز جن کی عمر تقریباً35سال ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب گئے تھے۔ چند مہینوں بعد ان پر فالج کا حملہ ہوا اور شدید بیماری کی حالت میں انہیں واپس لایا گیا۔ ہر قسم کا علاج کروایا گیا لیکن عرصہ 2سال سے ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہے۔ دو ماہ قبل علاج کی غرض سے لاہور گئے وہاں جسم کا دایاں حصہ بھی مفلوج ہو گیا۔ آج کل وہ کراچی میں ہیں۔ اب ان کے جسم کا دایاں حصہ کسی قدر کام کرنے لگا ہے لیکن بایاں حصہ بدستور مفلوج ہے اس کے ساتھ ساتھ عرصہ 2سال سے انہیں دورے بھی پڑتے ہیں۔ جسم اکڑ جاتا ہے۔ آنکھیں ابل پڑتی ہیں اور پیاز سنگھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ فالج اور دورے کے لئے علاج تجویز کریں تو ہم ہمیشہ آپ کے ممنون رہیں گے۔
جواب: مرض پرانا ہو گیا ہے چونکہ مریض کی دیکھ بھال تیمارداری اور علاج انسانی فریضہ ہے۔ اس سے مایوس کبھی نہیں ہونا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہے۔ کبھی کبھی ان کی قدرت کاملہ سے معجزۂ کا ظہور بھی ہوجاتا ہے۔
ثابت لاہوری نمک(شیشہ نمک) کی چوکور ڈالیاں بنا لیں۔ نمک کی ان ڈلیوں کو پکے شیشے کی ایک برنی میں بھر دیں۔ اور گیارہ دن میں گیارہ ہزار مرتبہ (یعنی روزانہ ایک ہزار بار)
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم آلرٰ تِلْکَ آیَاتُ الْکِتَابِ الْمُبِیْنِ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ
پڑھ کر نمک کے اوپر دم کر دیں۔ اور مضبوط ڈھکن لگا دیں۔ شیشے کی یہ برنی مریض کے سرہانے لکڑی کے اونچے سٹول پر رکھ دیں۔ اپنے عزیز سے کہیں کہ ارادہ کے ساتھ بار بار برنی کے اندر رکھے ہوئے نمک کو دیکھا کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 237 تا 237
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔