فالج اور لقوہ
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9141
کتاب ’’رنگ و روشنی سے علاج‘‘ میں ہم نے فالج ، پولیو اور لقوے کے اسباب پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ مختصراً یو سمجھ لیجئے کہ دماغ کے اندر روشنیوں کی اس تقسیم پر ہی دماغی ، اعصابی اور جسمانی صحت کا دارومدار ہے۔ روشنی کی رو جب اُم الدّماغ سے گذر تی ہے اور کوئی ایسی وجہ ہو جاتی ہے کہ اس رو کے درمیان کاسمک رے (COSMIC RAY) آجائے اور اپنی جگہ سے کم از کم چار انچ داہنی جانب ہٹی ہوئی ہو تو برقی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ اس کا اثر کندھے سے پیر تک ہوتا ہے، اسی کو فالج یا پولیو کا نام دیا جاتا ہے۔
لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے ۔ یہ تنہا اُم الدّماغ کی وجہ سے نہیں ہوتا دماغ کے خلیوں کی درمیانی رو جب ایک طرف زور ڈالتی ہے اور اس کا تصرف چہرہ کی کسی سمت ہو جاتا ہے تو چہرے کے عضلات کو ٹیڑھا کر دیتا ہے ۔ اس کا اثر براہ راست کانوں ، آنکھوں ، ناک اور جبڑے پر پڑتا ہے ۔ بعض اوقات بینائی بھی اس سے متاثر ہو جاتی ہے۔ ناک کی ہڈیاں بھی ٹیڑھی ہو جاتی ہیں اور جبڑے کا جو حصہ دانتوں کو سنبھالے ہوئے ہے وہ بھی متاثر ہو جاتا ہے ۔ اس کا علاج یہ ہے۔
کھانے کے زرد رنگ کو پانی میں گھو ل کر روشنائی بنا لیں۔ اس روشنائی سے یہ تعویذ تین عدد چینی کی پلیٹوں پرلکھکر صبح،شام اور رات کو پانی سے دھو کر پلائیں اور یہی تعویذ اسی رنگ کی روشنائی سے چکنے اور موٹے ایک بالشت کاغذ پر لکھ کر سر، گُدی ، پیشانی اور چہرہ پر دن میں تین مرتبہ ملیں۔ علاج میں فالج اور لقوے سے متعلق پرہیز جو سب جانتے ہیں ضروری ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 107 تا 108
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔