غصّہ کی زیادتی
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9135
عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ کمزور اعصاب لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہے اور بعض لوگ ماحول کی سخت گیری، احساس محرومی یا احساس برتری کی بناء پر بھی مغلوب الغضب ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گھر سے باہر یار دوستوں میں نہایت متحمل مزاج اور حلیم الطبع حضرات گھر میں بیوی بچوں کے سامنے غصّیل بن جاتے ہیں ایسے لوگوں میں کسی نہ کسی طرح جذبۂ اقتدار کار فرما ہوتا ہے۔ بہر کیف صورتِ حال کوئی بھی ہو اگر مریض خود اس غصّہ سے نجات پانا چاہے تو وہ غصّہ کے وقت پانی پر ایک مرتبہ یَا وَدُودُ پڑھکر دم کر ے اور تین سانس میں یہ پانی پی لے۔ گھر کے دوسرے افراد کسی ایک یا کئی افراد کے غصہ سے نجات پانا چاہیں تو ان کو یہ کرنا چاہئیے کہ صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک گھونٹ پانی پر ایک مرتبہیَا وَدُودُدم کر کے نہار منہ پلا دیں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو یہ دم کیا ہوا پانی اس صراحی یا مٹکے میں ڈالدیں جس میں سے سب گھر والے پانی پیتے ہوں۔ عمل کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس۴۰ روز ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 106 تا 107
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔