علوم اور صلاحیت
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29717
جواب: اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کائنات میں موجود تمام علوم حاصل کرنے کی صلاحیتیں عطا کی ہیں حالات سے اور ماحول کے اثر سے کچھ صلاحیتیں زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں اور باقی صلاحیتیں دب جاتی ہیں۔(ختم نہیں ہو جاتیں) ۔ جب کوئی ایک صلاحیت زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے تو اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے انسان کے اندر ذوق و شوق پیدا ہو جاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دوسری معطل صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے تو اس میں انسان کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس قانون کی روشنی میں یہ کہنا کہ میرے اندر مصوری اور سول انجینئرنگ سیکھنے کی فطری صلاحیت موجود نہیں ہے۔ غلط ہے، میرا خیال ہے کہ سول انجینئرنگ اور مصوری کو فروغ دینے والی صلاحیت آپ کے اندر دوسری صلاحیتوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ صرف ذوق و شوق کے ساتھ محنت کرنا ضروری ہے۔ آپ اگر اس طرف پوری توجہ کے ساتھ لگ گئے تو انشاء اللہ آپ کا شمار نامور انجینئروں میں ہو گا۔ چلتے پھرتے وضو اور بغیر وضو ہر حالت میں ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 231 تا 232
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔