شکی شوہر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29636
سوال: میری شادی کو گیارہ سال ہو گئے ہیں۔ شادی کے پہلے دن سے لے کر آج تک میرے میاں مجھ پر شک کرتے ہیں۔ بات بات پر جھگڑتے ہیں۔ کبھی پیار سے کوئی بات نہیں کی۔ میں ان کو کتنا ہی خوش کرنا چاہتی ہوں لیکن وہ زیادہ خفا ہو جاتے ہیں۔ انہیں غیر عورتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ ایک رشتہ دار عورت کے سامنے میری بے حد بے عزتی کرتے ہیں۔ آپ کوئی وظیفہ بتا دیں تا کہ میرے شوہر میرے ساتھ محبت سے رہیں اور اس عورت کا خیال دل سے نکال دیں۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے 41 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر بات کئے بغیر بستر پر چلی جائیں۔ آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کریں اور تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ جب آپ کے شوہر کا دل غیر عورت کی طرف سے ہٹ جائے تو اس عمل کو ترک کر دیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 218 تا 219
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔