شوہر اور بیوی کا دست و گریباں ہونا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8636
تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے۔ میاں بیوی دونوں بات بے بات لڑتے رہیں تو اس گھر کی فضا مکدر ہو جاتی ہے اور اولاد کی تربیت میں بڑا سقم واقع ہو جاتا ہے اس کا تدارک اس طرح کرنا چاہئیے کہ میاں بیوی دونوں میں سےکوئی ایک اولاد کی تر بیت کی خاطر ایثار کرے اور خاموشی اختیار کرے۔ وہ مثال تو آپ نے سُنی ہوگی ’’ ایک چپ سو کر ہرائے‘‘ بالفرض محال اگر دونوں میں سے کسی کی طبیعت میں ایثار نہ ہو تو
وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھکر ایک گھونٹ پانی پر دم کرکے پئیں۔
(آیت کا ترجمہ یہ ہے ’’ جو لوگ غصّہ کھاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کردیتے ہیں۔ اللہ احسان کرنےو الے ایسے بندوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 94 تا 94
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔