شادی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29600
سوال: جناب عالی! آپ نے جو وظیفہ مجھے تحریر فرمایا تھا و ہ میری ناقص عقل میں نہیں آ رہا ہے کہ کسی طرح پڑھوں، مجھے آپ کو دوبارہ تکلیف دینا پڑرہی ہے۔ آپ نے تحریر فرمایا تھا کہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح درود شریف کے ساتھ 66مرتبہ ’’اللہ‘‘ کا ورد کر کے دعا کریں۔ اس میں ایک تسبیح سے کتنی مرتبہ مراد ہے۔ کیا سو مرتبہ یا اس سے کم یا زیادہ۔ دوسری بات یہ ہے کہ درود شریف کے ساتھ66مرتبہ ’’اللہ‘‘ کا ورد کس طرح کیا جائے یعنی ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد 66مرتبہ ورد پھر ایک مرتبہ درود شریف اور پھر 66بار ورد کی گردان کریں یا درود شریف کی تسبیح(مقررہ مقدار) پڑھ کر آخر میں 66مرتبہ اللہ کا ورد کر کے دعا مانگیں۔ ہم جو نماز میں درود شریف پڑھتے ہیں وہی درود شریف پڑھیں یا کوئی اور مخصوص درود شریف پڑھنا ہو گا۔ ’’شادی میں رکاوٹ‘‘ کا یہ وظیفہ جو کہ لڑکا لڑکی یا پھر والدین کے پڑھنے کے لئے ہے۔ کیا میں اپنی نند کے لئے وظیفہ پڑھ سکتی ہوں کیونکہ میری پانچ نندیں ہیں جن میں سے صرف ایک کا نکاح ہوا باقی سب کی عمریں زیادہ ہو گئی ہیں۔
جواب: آپ اپنی نند کے لئے وظیفہ پڑھ سکتی ہیں ’’اللہ‘‘ 66مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ ہر بار اللہ کے ساتھ درود شریف پڑھیں۔ یعنی درود شریف بھی 66مرتبہ پڑھا جائے۔ 66بار اللہ کا ورد کرنے کے بعد مزید 34مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا مانگی جائے۔ نماز والا درود شریف پڑھا جا سکتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 209 تا 210
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔