شادی کے مسائل
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29596
جواب: ظہر کی نماز کے بعد والشمس والضحیٰ اول آخر 11بار درود شریف کے ساتھ 21مرتبہ پڑھ کر مراقبہ کریں۔ اور مراقبہ میں اس طرف دھیان کریں کہ میرے اوپر روشنیوں کا بنا ہوا ایک جسم موجود ہے۔ (لڑکیاں مرد کا تصور کریں اور لڑکے عورت رخ کا تصور کریں)جب نظر کی مرکزیت قائم ہو جائے۔ روشنی کے اس رخ کو اپنے سے الگ کر کے خود سے کچھ دور لے جائیں۔ اور پھر قریب لے آئیں۔ یہ عمل تین بار کریں۔ اس عمل کی علمی توجیہہ یہ ہے کہ فرد بشر دو رخوں سے مرکب ہے۔ ایک رخ غالب رہتا ہے اور دوسرا رخ مغلوب رہتا ہے۔ جنس کا تعین غالب رخ سے ہوتا ہے مثلاً عورت میں مغلوب رخ مرد ہوتا ہے اور مرد میں مغلوب رخ عورت ہوتا ہے۔ مغلوب رخ شعور کی آنکھ سے نظر نہیں آتا۔ اس کو لاشعوری آنکھ دیکھ سکتی ہے۔ لاشعوری آنکھ سے دیکھی ہوئی چیز کا شعور میں مظاہرہ ہو جاتا ہے۔ اس عمل سے شادی کے اور گھریلو مسائل حل ہو جاتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 208 تا 209
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔