سیپ کی پوٹلی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29412
سوال: تقریباً ڈھائی ماہ پہلے میرے ہاتھ پر چند دانے نکلے جو بعد میں بڑھ کر سارے جسم پر پھیل گئے۔ شروع میں تو یہ دانے گرمی دانوں کی طرح ہوتے ہیں لیکن بعد میں پھیل کر بہت بڑے ہو جاتے ہیں اور خارش بھی بہت ہوتی ہے۔ ڈھائی ماہ سے اس کا علاج کروا رہی ہوں لیکن پرانے دانے ٹھیک ہونے کے ایک دو دن بعد اتنے ہی دانے مزید نکل آتے ہیں اور ان کے داغ بھی رہ جاتے ہیں۔ جو ڈاکٹر کی بتائی ہوئی کریموں سے کچھ تو دور ہو جاتے ہیں لیکن نئے دانے پھر وہ مسئلہ پیدا کر دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ مسلسل چل رہا ہے اب تو میں سخت پریشان ہو گئی ہوں۔ آپ سے التماس ہے کہ کوئی ایسا علاج بتائیں جو مجھے اس مرض سے مکمل نجات دلائے۔
جواب: آدھا پاؤ سمندری سیپ لے کر تیز گرم پانی سے دھو لیں۔ پھر انہیں خشک کر کے ہاون دستہ میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ کوٹی ہوئی سیپ کے بڑے بڑے ٹکڑے کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر کسی بڑے برتن میں پانی بھرکر اس میں ڈال دیں اور پانی کو خوب اچھی طرح ابال لیں۔ پینے اور کھانے پکانے کی تمام ضرورت کے لئے یہ پانی استعمال کریں۔ سٹین لیس سٹیل یا مٹی کے برتن میں چوبیس گھنٹے کے بعد نیا پانی پکایا جائے تا ہم سیپ کی ایک پوٹلی چودہ دن تک استعمال کی جائے۔ علاج کی مدت سیپ کی چار پوٹلیوں کے مکمل استعمال تک ہے۔ علاج کے دوران لال مرچ اور گرم چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔ دانوں اور سوکھی خارش سے نجات مل جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 195 تا 195
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔