سیاہ رنگ چہرہ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29444
سوال: آج سے چار سال پہلے میری صحت بہت اچھی تھی۔ چہرے پر نور اور چمک تھی، بال لمبے گھنے اور خوبصورت تھے۔ رنگ بھی گورا تھا، شخصیت بھی پر کشش تھی جو دیکھتا تھا پسند کرتا تھا مگر اب یہ حال ہے کہ نہ میری صحت اچھی ہے اور نہ چہرے پر وہ نور اور چمک ہے۔ بال دو سال سے گر رہے ہیں ہر جتن کر لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ چہرے کی رنگت بالکل سیاہ پڑ گئی ہے۔ شخصیت میں بھی کوئی کشش باقی نہیں رہی۔ جسم میں ہڈیاں نکل آئی ہیں۔ ہر آدمی یہی کہتا ہے کہ تم کو کیا ہو گیا تم تو وہ لڑکی ہی نہیں رہیں۔ جب میں یہ سنتی ہوں تو رونا آتا ہے۔ اپنے ساتھ کی لڑکیوں کو دیکھ دیکھ کر دل بہت کڑھتا ہے۔ بہت سے ڈاکٹروں کو بھی دکھا چکی ہوں۔ سب یہی کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ خون بھی ٹیسٹ کروایا وہ بھی ٹھیک ہے۔ اپنے آپ کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سالوں کی بیمار ہوں۔ خدا کے لئے اس مسئلہ کو اپنی بیٹی کا مسئلہ سمجھتے ہوئے کوئی مفید مشورہ دیں۔ میرے بہت سے رشتے آتے ہیں لیکن لوگ دیکھ کر کہتے ہیں کہ لڑکی میں کوئی خاص بات نہیں ہے جبکہ یہ حال ہونے سے پہلے لوگ میرا رشتہ ٹوٹ ٹوٹ کر مانگا کرتے تھے۔
جواب: اس مرض کے محرکات یہ ہیں کہ آپ مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اور اس دباؤ کی وجہ سے بے خوابی آپ کے اوپر مسلط ہو گئی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ آپ بھرپور نیند نہیں سوتیں۔ ممکنات میں ہے کہ آپ نسوانی مرض کی بھی مریضہ ہوں۔ آرام و سکون اگر مل جائے تو آپ کی صحت بحال ہو جائے گی۔ ڈپریشن اور دماغی خلفشار سے نجات کا موثر طریقہ یہ ہے کہ آپ اس بات کی مشق کریں کہ ہر بات کا رخ اللہ کی طرف موڑ دیا کریں۔ ہر نماز کے بعد ایک سو بار
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِوَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا (سورۃ آلِ عمران آیت 7)
اور وہ لوگ جو علم میں مستحکم ہیں کہتے ہیں ہمارا یقین یہ ہے کہ ہر چیز اللہ کی طرف سے ہے۔
تین ماہ تک ورد کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 200 تا 201
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔