سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29404
سوال: میرے تمام چھوٹے بھائی بہن رات کو جب سوتے ہیں تو سونے کے دو گھنٹہ کے بعد بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ وہ سونے سے پہلے پیشاب کر کے سوتے ہیں پھر بھی بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں۔ اتنی گہری نیند سوتے ہیں کہ اگر انہیں پیشاب کرنے کے لئے اٹھایا بھی جائے تو وہ اٹھ نہیں سکتے۔ پیشاب کی مقدار کبھی کم ، کبھی زیادہ ہوتی ہے۔ میرے والدین نے ہر قسم کا ڈاکٹری، حکیمی اور ہومیو پیتھی کا علاج کروایا مگر فائدہ نہیں ہوا۔
جواب: آپ کے بھائی اور بہن رات کو جب گہری نیند سو جائیں ان کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورہ بقرہ کی آیات 1 اور2
الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
تک پڑھ کر سنا دیا کریں۔ اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو ۔ یہ عمل 21روز تک کر لیجئے۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 194 تا 194
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔