سر کے بال لمبے کرنے کے لئے
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7465
جوانی کی عمر میں بال موٹے ہوتے ہیں جو بعد میں نسبتاً پتلے ہو جاتے ہیں۔ بال ایک حد تک بڑھنے کے بعد رک جاتے ہیں اور کچھ عرصہ کے بعد گر جاتے ہیں۔ بال کی عمر کم و بیش چار سال ہوتی ہے۔ کنگھی کرتے وقت اگر چند بال گر جائیں تو یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر کنگھی میں بڑے بالوں کے ساتھ چھوٹے بال بھی نکل آئیں تو اس کا کوئی نہ کوئی سبب ضرور موجود ہے جس کو بیماری کا نام دیا جا سکتا ہے۔
بالوں کے گرنے میں عموماً پہلی علامت خشکی ہوتی ہے یہ خشکی ملاوٹی غذاؤں کے استعمال، تیز خوشبو دار غیر خالص تیل، سر دھونے میں صابن کا استعمال، کھانے میں نمکین اور بہت زیادہ چٹپٹی چیزوں کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔
اَلْکَرِیْمُ الْعَاصْ وَالْمَفَانَاتُ الْفَامْ
سو مرتبہ پڑھکر اتنے پانی پر دم کریں جس سے اچھی طرح سر دھل جائے ہفتہ میں تین بار اس طرح دم کئے ہوئے پانی سے سر دھوئیں اس عمل کی مدت ایک ماہ ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 48 تا 48
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔