سردی میں پسینہ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29436
سوال: میری عمر اٹھارہ سال ہے مجھے گرمی بہت لگتی ہے۔ سخت سے سخت سردی میں بھی میری ناک پر پسینہ آتا رہتا ہے اور گرمی میں تو شکل ہی بگڑ جاتی ہے۔ چہرے پر چڑھ جاتا ہے، رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنے لگتا ہے۔ رنگ دن بدن کالا ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہو گئی ہوں۔ خوبصورت لڑکیوں کے سامنے اٹھنے بیٹھنے میں شدید احساس کمتری ہوتا ہے۔ خدا کے لئے کوئی ایسی تجویز کر دیں کہ میری مشکل آسان ہو جائے۔ جب صبح سو کر اٹھتی ہوں یا رات کو سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو ایک قسم کا خوف مجھ پر طاری رہتا ہے اور ہر وقت یہ سوچتی رہتی ہوں کہ میں بوڑھی ہوتی جا رہی ہوں۔
جواب: روزانہ تین عدد چینی کی پلیٹوں پر زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمَاتِ رَبِّي (سورۃ الکھف آیت 109)
لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام اور ایک رات کو پانی سے دھو کر بلاناغہ چالیس روز تک پئیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 199 تا 200
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔