سانس کی بیماری
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29420
سوال: میں گذشتہ 18ماہ سے سانس کی بیماری میں مبتلا ہوں علاج کیا لیکن دواؤں سے ری ایکشن ہو گیا۔ پریشان ہو کر دواؤں کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ رات گئے تک انتہائی تکلیف اور گھبراہٹ کے عالم میں پورے گھر میں گھومتا رہتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ میرے گلے میں موجود غدود اور سانس کی نالی میں انتہائی لیس دار کوئی شئے جمی ہوئی ہے۔ جو پھیپھڑوں تک گئی ہوئی ہے اس لیس دار رطوبت کی وجہ سے سانس لینا میرے لئے انتہائی دشوار ہوتا ہے۔ یہ تکلیف خاص طور پر رات کے وقت زیادہ ہو جاتی ہے عجیب بات یہ ہے کہ بلغم گلے میں سے نہیں نکلتا۔
جواب: رنگ او روشنی سے علاج کے طریقے پر نارنجی رنگ کا پانی تیار کر کے صبح شام 2,2اونس پئیں اس کے ساتھ ساتھ
چینی کی پلیٹوں پر زردے کے رنگ سے لکھ کر پانی سے دھو کر دن میں تین مرتبہ پئیں۔ ایسی فضا میں وقت گزاریں جو گرد و غبار سے بالکل پاک ہو۔ کھٹی اور سرد چیزوں سے پرہیز کریں ۔ زیادہ گرم اور زیادہ سرد جگہ پر رہنا بھی اس مرض میں ناسازگار ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 196 تا 197
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔