سانس رک جاتا ہے
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29428
سوال: آپ نے ایک ایسے بچہ، جس کی روتے روتے سانس رک جاتی ہے اور بے حد نڈھال ہو جاتا ہے کے لئے شہادت کی انگلی پر یا حی یا قیوم پڑھ کر 21روز تک شہد چٹانے کے لئے بتایا ہے۔ عرض ہے کہ میرے بچے کی بھی یہی کیفیت ہے۔ اس کی عمر دو سال ہے۔ جب روتا ہے تو بہت دیر میں سانس آتا ہے۔ ہاتھ پیر بلکہ پورا جسم ڈھیلا چھوڑ دیتا ہے اور ہونٹ اودے ہو جاتے ہیں۔ پیٹھ پر ہاتھ مارنے سے کافی دیر بعد سانس آتا ہے۔ آپ برائے مہربانی جواب میں یہ فرما دیجئے کہ کیا میں بھی یہ علاج کر سکتی ہوں۔
جواب: آپ اپنے بچے کا مذکورہ طریقہ پر علاج کریں۔ اللہ تعالیٰ شفا عطا کرینگے۔ اس کے علاوہ رات کے وقت جب بچہ گہری نیند سو جائے تو اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو ایک مرتبہ سورۂ فلق پوری سورۃ پڑھ دیا کریں، چالیس روز تک۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 198 تا 199
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔