زرپرستی کا جال
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13881
دو صدیوں سے سائنسدان یہ ثابت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ انسان لاکھوں سال سے ارتقائی منازل طے کر رہا ہے اور آج کا انسان جسے مخلوق میں ’’افضل‘‘ ہونے کا شرف حاصل ہے کبھی زمین پر محض رینگنے والا کیڑا یا درختوں پر چھلانگیں لگانے والا بندر تھا۔ یہ سب کچھ مفروضوں پر مبنی ہے کیونکہ انسان کے پاس تقریباً پانچ ہزار سال تک کا ریکارڈ موجود ہے، جس کو تاریخ انسانی کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ آج کا انسان جس ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے وہ مفروضے کے علاوہ کچھ نہیں ہے وقت بہت کم رہ گیا ہے ترقی کا فسوں ختم ہو جائے گا، ایسے شواہد سامنے آ جائیں گے جن سے انسان حقیقت کا ادراک کر لے گا اور وہ جان لے گا کہ موجودہ ترقی زر پرستوں کا بچھایا ہوا ایک جال ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 80 تا 80
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔