روحانی غذا
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29310
سوال: گزارش ہے کہ منفی خیالات، شیطانی وسوسوں، ناگہانی آفات، لوگوں کے حسد وغیرہ سے محفوظ رہنے کے لئے کچھ ورد تحریر فرما دیں تا کہ دل کو تقویت رہے کہ روحانی غذا مل رہی ہے۔ کمزور دل انسان مایوسی کے دریا میں ڈوب جاتا ہے۔ مجھے ہزاروں قسم کے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے۔ کوئی تعریف کرتا ہے، کوئی نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتا ہے، کوئی کورٹ میں کیس کرنے کی دھمکی دیتا ہے، کوئی وکیل کے ذریعے نوٹس بھیجتا ہے۔ ان سب سے مامون رہنے اور دل کو تقویت حاصل ہونا ضروری ہے۔
جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ (سورۂ الصف آیت13) پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ انشاء اللہ آپ دشمنوں کے شر اور حسد سے محفوظ رہیں گے۔
پڑوس کے لوگوں کی خراب ذہنیت سے بچنے اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے فجر کی ادا نماز کے بعد سو مرتبہ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اپنے سب بچوں کو پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ آپ کے بچے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں گے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 179 تا 180
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔