ذہنی مریض

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29223

سوال: میری بہن(ش)جس کی عمر 24سال ہے۔ کافی خوبصورت اور دراز قد ہے۔ وہ پہلی نظر میں پسند کر لی جاتی ہے مگر اس کی پرکشش صورت نے جو مسئلہ پیدا کیا ہے وہ کافی اذیت ناک ہے۔ دو تین شادی شدہ مرد بھی اس کی طرف متوجہ ہوئے اور شادی کے خواہشمند ہوئے۔ ظاہر ہے کہ شادی شدہ سے اس کی شادی ممکن نہیں تھی۔ ایک لڑکامیری بہن سے شادی کا خواہشمند ہوا کیونکہ لڑکے کی تعلیم کم ہے اور ذریعہ معاش بھی نہیں ہے۔ صحبت بھی برے لوگو ں کی ہے۔ لڑکے کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے مناسب طریقے سے انکار کر دیا چونکہ یہ لڑکی عمر بھر کا معاملہ تھا مگر وہ لڑکا آپے سے باہر ہو گیا۔ روزانہ نہ جانے کن کن جگہوں سے فون کر کے اس نے ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ الٹی سیدھی دھمکیاں دیتا ہے۔ میری بہن نے کبھی فون پر بات نہیں کی۔ کہتا ہے اغواء کر ا دوں گا وغیرہ وغیرہ۔ تا کہ تم رسوا ہو جاؤ (خاندان کی ایک تقریب میں اس کی بہن اور میری بہن کی مشترکہ تصویریں ہیں) وہ اس حوالہ سے مختلف قسم کی خطرناک اور غلط دھمکیاں دیتا ہے۔ اس قسم کی باتوں سے عزت دار لوگوں کو دن رات کن اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ خود میری بہن کس صورتحال سے دوچار ہے وہ قابل تحریر نہیں۔ میں نے اختصار کے ساتھ یہ صورت حال بیان کر دی ہے۔ بزرگوں نے اور گھر والوں نے لڑکے کو بہت سمجھایا مگر وہ کسی صورت باز نہیں آتا۔ سمجھ لیں کہ ہمارا گھرانہ موت کے دہانہ پر کھڑا ہے۔ آپ سے مودبانہ التجا ہے کہ آپ کوئی ایسا قرآنی وظیفہ تحریر فرمائیں کہ میری بہن کی شادی بہتر اور معقول جگہ ہو جائے اور اس لڑکے کو ہدایت نصیب ہو کہ وہ اپنے شیطانی اور مکروہ فعل سے باز آ جائے۔ آئندہ وہ کبھی فون کرنے، خطوط لکھنے یا دھمکیاں دینے کی کوشش نہ کرے اور ہمیں بھی ذہنی و قلبی سکون نصیب ہو۔ مجھے خدا کی ذات پر یقین کامل ہے کہ وہ ہمیں اس مشکل سے نجات دلایئے گا۔ محترم اس دکھی بیٹی کو مایوس نہ کیجئے گا اور کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جس کو میں خود پڑھوں کیونکہ بہن مندرجہ بالا وجوہات کی بناء پر ذہنی پراگندگی کا شکار ہے۔ بہن کا کبھی بھی اس کے ساتھ کوئی تعلق ہرگز نہیں رہا کیونکہ ہمارے گھرانے میں لڑکیوں کو مذہبی تعلیم دی جاتی ہے۔

جواب: اب ہمارا معاشرہ اس قدر گھناؤنا ہو گیا ہے کہ اب شریف لوگوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔ والدین آزادی کے غلط مفہوم سے جب بچوں کی تربیت کرتے ہیں تو بچے گمراہ ہو جاتے ہیں۔ شریف گھرانوں میں لڑکیوں کو ٹیلیفون کرنا اب ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اب تو محکمہ ٹیلی فون بھی عاجز آ گیا ہے۔ قانون کو تحفظ دینے والے ادارے، معاشرہ کے اس گھناؤنے کردار سے پریشان ہیں۔ میں نے اس سلسلہ میں بہت غور کیا ہے۔ میری سمجھ میں یہ بات آتی ہے کہ ایسی حرکت وہ لڑکے کرتے ہیں جو معاشرہ میں کوئی مقام حاصل نہیں کر سکے۔ محنت مزدوری کو کسر شان سمجھتے ہیں۔ والدین کی دولت پر زندگی کی آسائشیں حاصل کرنا چاہتے ہیں بلاشبہ یہ لوگ مینٹل ہوتے ہیں جو آدمی خود پاگل ہے جسے یہ بھی احساس نہیں کہ اس کی بھی بہنیں ہیں۔ اس سے اور کیا توقع کیا جا سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب شریف خاندانوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ آپ ہر نماز کے بعد 100بار نصر من اللّٰہ و فتح قریب پڑھ کردعا کریں۔ ٹیلی فون آنے سے آپ خود کو کیوں مجرم محسوس کرتی ہیں؟ اب تو یہ ہر تیسرے یا چوتھے گھر کا مسئلہ بن گیا ہے اور لوگ خوب جان گئے ہیں کہ غلط ٹیلیفون کرنے والے لڑکے احساس محرومی کے مارے ہوئے ذہنی مریض ہیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 175 تا 177

روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :

انتساب ترتیب و پیشکش 1 - اولاد نہیں ہوتی 2 - الرجی کا علاج 3 - ایک سو پچاس چھینکیں 4 - اداسی 5 - انگلیاں کشش کا ذریعہ 6 - اولاد نرینہ 7 - اولاد نہیں ہوئی 8 - اندرونی بخار 9 - احساس کمتری 10 - استغناء اور کیلوریز 11 - انسانی وولٹیج 12 - ایک لاکھ خواہشات 13 - ایب نارمل زندگی 14 - اجمیر شریف کی حاضری 15 - آوارہ لڑکا 16 - آنکھوں کے سامنے نقطے 17 - آنکھ میں آنسو 18 - آدھے جسم میں درد 19 - آسمان 20 - آنتیں 21 - آپریشن 22 - آٹھ علاج 23 - انا للہ و انا الیہ راجعون 24 - اسلامی لباس کا تصور 25 - آرزو 26 - اندھی محبت 27 - استخارہ 28 - ایک عجیب بیماری 29 - اجتماعی خود کشی 30 - اجتماعی سکون 31 - اُم الصبیان 32 - آوازیں آتی ہیں 33 - اندرونی مریض 34 - ایمان کی روشنی 35 - اقتدار کی جنگ 36 - اولاد 37 - برص کا علاج 38 - برے خیالات 39 - بجلی کے جھٹکے 40 - بیوہ عورت 41 - بچپن کا خواب 42 - بیٹی نہیں بیٹا 43 - بے وفا شوہر 44 - بہرے پن کا علاج 45 - بخار 46 - بچوں کی نفسیات 47 - بدعقیدہ 48 - بھوت 49 - بیہوشی 50 - بزدلی کی تصویر 51 - برقی رو کا ہجوم 52 - بارونق چہرہ 53 - بھینگا پن 54 - بڑا سر 55 - بسم اللہ کی زکوٰۃ 56 - بے جوڑ شادی 57 - بال خورے کا علاج 58 - پراگندہ ذہنی 59 - پریشانیوں کا حل 60 - پرانی پیچش 61 - پولیو کا علاج 62 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 63 - پر اسرار بیماری 64 - پیٹ کی تکلیف 65 - پسینہ آنا 66 - پیدائشی دماغی معذور 67 - پسند کی شادی 68 - پیلیا 69 - پرانی پیچش 70 - پیر صاحب 71 - پیر وہ نہیں ہوتا جو مرید بنا دیتے ہیں 72 - پرابلم 73 - پرکشش چہرہ 74 - پیر سو جاتے ہیں 75 - پچہتر ہزار روپیہ 76 - ترقی نہیں ہوتی 77 - تقدیر 78 - تیسری آنکھ 79 - تصور شیخ 80 - تخلیقی فارمولے 81 - تنہائی کا احساس 82 - ٹائی فائیڈ کے اثرات 83 - ٹیڑھا منہ 84 - ٹانگیں کپکپاتی ہیں 85 - ٹیلی پیتھی 86 - ٹیوشن 87 - ٹانگیں کمزور ہیں 88 - ٹونسلز 89 - ٹرانس پیرنٹ 90 - جادو کا توڑ(۱) 91 - جوڑوں کادرد 92 - جسم میں کرنٹ لگنا 93 - جادو کا توڑ(۲) 94 - جسم چھوٹا سر بڑا 95 - جلد بازی 96 - جسم میں آگ 97 - جنسی مسائل 98 - جادو ختم کرنے کیلئے 99 - جگر کا متاثر ہونا 100 - جسم اچھل اچھل جاتا ہے 101 - جن 102 - جھنجلاہٹ کیسے دور ہو 103 - جہیز کا مسئلہ 104 - چوکور کاغذ 105 - چمگاڈر 106 - چاند گرہن 107 - چہرے پر دانے 108 - چہرے پر چھائیاں 109 - چھپکلی کا خوف 110 - چھوٹی بیگم 111 - چہرے پر بال 112 - حضرت خضرؑ سے ملاقات 113 - حسد کی عادت 114 - حروف مقطعات 115 - حالات کی ستم ظریفی 116 - حسد 117 - حسب منشاء شادی کیلئے 118 - حقیقت آگاہی 119 - خوف 120 - خود سے باتیں کرنا 121 - خون کی بوند 122 - خوفناک شکلیں نظر آتی ہیں 123 - خیالی پلاؤ 124 - خون میں کمزوری 125 - خود ترغیبی 126 - خود غرضی 127 - خون کی کلیاں(۱) 128 - خالہ کی روح 129 - خلفشار 130 - خون کی الٹیاں(۲) 131 - خشکی کا علاج 132 - خشک خارش 133 - خواب اور ہماری زندگی 134 - دماغی خلئے اور پیدائش 135 - دل میں سوراخ 136 - دنیا بیزاری 137 - دماغی امراض 138 - دماغ کے اوپر خول چڑھ گیا ہے 139 - دستخط کیجئے اور مسئلہ حل 140 - دوپٹہ میں جوئیں 141 - دل میں درد 142 - دمہ 143 - دریا اور سبزہ زار 144 - دواؤں کا ری ایکشن 145 - دوائیں 146 - دماغ کے اعصاب 147 - دانت پیسنا 148 - دوسری شادی 149 - دماغی توازن 150 - دکھی لڑکی 151 - درخت بولتے ہیں 152 - دھوکہ 153 - ڈراؤنے خواب 154 - ذہنی سکون 155 - ذہنی مریضہ 156 - ذہنی الجھنیں 157 - ذہنی مریض 158 - روح سے ملاقات 159 - رنگ و نور کا شہر 160 - روح کا الارم 161 - روحانی غذا 162 - رشتہ کی تلاش 163 - روشن مستقبل 164 - روح اور اسلام 165 - رات بھر روتی ہوں 166 - زنانی آواز 167 - زندگی کا ساتھی 168 - زبان ساتھ نہیں دیتی 169 - زبان کھل جائے گی 170 - سکون کی تلاش 171 - سر اور معدہ 172 - سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے 173 - سایہ 174 - سیپ کی پوٹلی 175 - سر کے بال گر رہے ہیں 176 - سانس کی بیماری 177 - سینے میں درد 178 - سانس رک جاتا ہے 179 - سانولا رنگ 180 - سردی میں پسینہ 181 - سوچ میں ڈوبے رہنا 182 - سیاہ رنگ چہرہ 183 - سائیکالوجی 184 - سیلاب اور سیمنٹ 185 - سکون 186 - سیرت طیبہؐ 187 - شادی کے مسائل 188 - شادی 189 - شوہر لندن میں ہیں 190 - شباب آمیز کہانیاں 191 - شوہر شکل نہیں دیکھتا 192 - شفا ء دینا اللہ کا کام ہے 193 - شیطانی وسوسے 194 - شادی اور شرم 195 - شوہر کا مزاج 196 - شوہر نے آنکھیں بدل لیں 197 - شکی شوہر 198 - شادی روکنے کیلئے 199 - شوہر کی محبت 200 - شریعت اور طریقت 201 - شجر ممنوعہ کی روحانی تفسیر 202 - شکوہ 203 - ضدی بچہ 204 - طلبہ متوجہ ہوں 205 - طلسمی سانپ 206 - عقیدہ کی خرابی 207 - عشق کا سمندر 208 - علوم اور صلاحیت 209 - علاج کی ضرورت نہیں ہے 210 - عملیات کا شوق 211 - غلطی کا اعتراف 212 - فریج میں رکھا ہوا کھانا 213 - فحش خیالات 214 - فالج 215 - قلب کی سیاہی 216 - قوت ارادی 217 - قبض اور گیس 218 - قرض 219 - کر بھلا ہو بھلا 220 - کنجوس سسرال 221 - کرایہ دار 222 - کلر تھراپی 223 - کشف القبور 224 - کثرت اولاد سے پریشانی 225 - کانوں میں سیٹیاں 226 - گھر کا فساد 227 - گوشت 228 - گردوں میں پتھری 229 - گیس کا مرض 230 - لانبے بال 231 - لکنت 232 - لنگڑی کا درد 233 - ملازمت میں ترقی 234 - مستقل خارش 235 - مالی پریشانیاں 236 - مردے نظر آنا 237 - موت کے خوف سے نجات 238 - مراقبہ کی شرائط 239 - مرض کا علاج شادی 240 - منگیتر کی نفرت 241 - موت کا خیال 242 - نیند میں جھٹکے لگنا 243 - نفسیاتی بیماری 244 - نماز پڑھنے کو دل نہیں چاہتا 245 - نعمت یا زحمت 246 - نیند نہیں آتی 247 - وظیفہ کی رجعت 248 - وٹّہ سٹّہ کی شادی 249 - ہرجائی شوہر 250 - ہڈیوں کی بیماری 251 - ہمزاد اور جنات 252 - ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے 253 - ہیروئن 254 - ہڈیوں کا پنجر 255 - ہمنوا دل 256 - ہونٹوں پر داغ 257 - یہ مست اور ملنگ بندے
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)