دوپٹہ میں جوئیں
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29155
سوال: والدہ صاحبہ دو ماہ سے عجیب مرض کا شکار ہیں۔ پہلے خارش ہوئی اور اس کے بعد ایک دن بہت گھبراہٹ ہوئی۔ کہتی ہیں کہ ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کسی نے جائے نماز آگے سے کھینچ لی۔ میں نے محسوس کیا کہ میں ہلکی ہوتی جا رہی ہوں۔ پیر ٹھنڈے رہتے ہیں۔ بہت دفعہ کہو تو نماز پڑھتی ہیں۔ وہ بھی ایک ساتھ دو تین وقت کی نماز پڑھتی ہیں۔ ہر چیز سے خوف آتا ہے۔ دو تین ڈاکٹروں کو دکھایا۔ ایکسرے کرائے ہیں سب نارمل ہیں۔ ایک مولانا کو دکھایا ہے وہ کہتے ہیں کہ کسی نے سفلی عمل کرا دیا ہے۔ چار سال پہلے ہمارے گھر سے ایک دوپٹہ میں بہت ساری جوئیں نکلیں جو ہم نے جلا دیا۔ برائے مہربانی مجھے بتایئے کہ یہ کیا مرض ہے اور اگر مرض نہیں ہے تو کیا ہے؟
جواب: سفلی وفلی کچھ نہیں ہے۔ بات اتنی سی ہے کہ آپ کی والدہ کا دل کمزور ہو گیا ہے۔ ای سی جی کرا لیجئے اور قلب کے سپیشلسٹ کی ہدایات پر عمل کریں۔ ڈاکٹر کے مشورے سے تین وقت شہد کھائیں۔ شہد کے اوپر تین بار یا حی قبل کل شئی یا حی بعد کل شئی پڑھ کر دم کر دیا کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 159 تا 160
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔