دوا یا انجکشن کاری ایکشن (REACTION)
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8085
کوئی تیز یا زہریلی دوا استعمال کرنے سے بعض اوقات خون زہریلا ہو جاتا ہے۔ اس سے مریض کے جسم پر دَدوڑے پڑ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی پِت بھی اُچھل آتے ہیں۔ اثر گہرا ہو جائے تو مریض دماغ کے اندر چھبن اور بدن میں تشنّج محسوس کرتا ہے۔ دوا کے اس مضر اثر سے بے ہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے۔ فوڈ پوائزننگ (FOOF POISONING) یا کسی زہریلے کیڑے مثلاً سانب، بچھوّ، بھڑ ،شہد کی مکھی وغیرہ کے کاٹنے سے بھی اگر خون متاثر ہو جائے تو ایک مرتبہ
بِسْمِ اللہِ الرّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
یَا رَحِیْمُ یَا اَللہُ یَا مُرِیْدُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللہُ یَا مُرِیْدُ
یَارَحِیْمُ یَا اَللہُ یَا مُرِیْدُ یَا بَدِیْعُ الْعَجَائِبِ
بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ
پڑھکر پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں اور چکنی مٹّی کے ڈھیلے پر دم کر کے بار بار سنگھائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 80 تا 81
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔