دماغ کے اعصاب
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29179
سوال: میرے بھائی کو چکر آتے ہیں اور بے ہوش ہو جاتا ہے۔ بتاتا ہے کہ کوئی اسے مارنے آ رہا ہے۔ کافی دیر تک اس کی یہی حالت رہتی ہے۔ ڈاکٹروں کو دکھایا، حکیموں اور مولاناؤں کا بھی علاج کرایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب بالکل نا امید ہو کر آپ کو لکھ رہی ہوں کہ آپ کوئی وظیفہ بتا دیں۔
جواب: آپ کے بھائی کا دل کمزور ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دماغ کے اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے۔ ایک سیر خالص شہد پر تین ہزار مرتبہ مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى (اورۂ النھجم آیت11) پڑھ کر دم کریں اور یہ شہد تین وقت ایک ایک چمچی صبح شام رات کھلائیں۔ نیند کا خاص خیال رکھیں۔ 24گھنٹے میں دس گھنٹے سونا ضروری ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 165 تا 165
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔