دانت پیسنا
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29183
سوال: عرض ہے کہ کافی عرصہ سے مجھ کو خواب کی حالت میں دانت چبانے کی یعنی دانت پیسنے کی عادت ہے۔ میں اس عادت کو چھوڑنے کی کئی شعوری اور لاشعوری ترکیبیں آزما چکا ہوں۔ لیکن کامیابی نصیب نہیں ہوتی۔ لوگ کہتے ہیں کہ جس کے دشمن زیادہ ہوں وہی لوگ دانت پیستے ہیں۔ براہ کرم اس عادت کو چھوڑنے کی ترکیب بتلا کر احسان عظیم فرمائیں۔
جواب: جب آپ رات کو گہری نیند سو جائیں گھر کے کوئی صاحب آپ کے سرہانے کھڑے ہو کر اتنی آواز سے کہ نیند میں خلل واقع نہ ہو۔ ایک مرتبہ سورۂ مریم کی پہلی آیات کھیعص(کاف ہا یا عین صاد) پڑھ دیا کریں۔ اس علاج کی مدت اکیس روز ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 165 تا 166
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔