خون کی بوند
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24798
سوال: ایسے حالات سے گزر رہی ہوں کہ دماغ سوچ سوچ کر ماؤف ہو گیا ہے اس پریشانی کا سلسلہ اس طرح شروع ہوا کہ بڑے لڑکے کی شادی کے ٹھیک 5ماہ بعد میں نے ایک دن برآمدے میں خون کی ایک بوند دیکھی جسے نظر انداز کر دیا۔ دو تین روز گزرنے کے بعد پھر برآمدے میں تازہ تازہ خون دیکھا اور اس کے بعد یہ سلسلہ مستقل طور پر شروع ہو گیا اور اب برآمدے کی بجائے یہ خون صحن میں گرنے لگا۔ خیال آیا کہ چھت پر سے کسی جانور کا خون گرا ہو گا۔ میں نے کسی سے اس کا تذکرہ نہیں کیا کہ گھر والے خوامخواہ پریشانی میں مبتلا ہو جائیں گے۔ میری بہو نے مجھے بتایا کہ میں بہت دنوں سے خون دیکھ رہی ہوں۔ بچوں سے کہا تو انہوں نے ہم دونوں کا خوب مذاق اڑایا۔ ایک دن ہم سب بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ دن کے وقت خون کی ایک بوند گری اور اتنی زور سے آواز آئی کہ ہم سب ڈر گئے۔ خواجہ صاحب ہماری رہنمائی کریں کہ یہ سب کیا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ برائی نہیں کی جس طرح ممکن ہوتا ہے لوگوں کے کام آتی ہوں۔ جب سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے ہمارے حالات روزبروز خراب ہوتے چلے گئے اور اب ہم نہایت مصیبت اور پریشانی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
جواب: لوگ اس طرح جادو کرتے ہیں اور جادو کے زیر اثر کاموں میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ صبح، شام اور رات ایک ایک بار سورۂ فلق اور سورۂ الناس پڑھ کر پانی پر دم کریں ۔ اکیس روز تک پئیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 141 تا 142
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔