خون کی الٹیاں(۲)
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24836
سوال: میرے لڑکے کے منہ سے کافی خون آتا ہے۔ کوئی بھی بیماری ڈاکٹروں کی پکڑ میں نہیں آئی۔ اگر کوئی دوا دیں تو فوراً خون آنے لگتا ہے۔ خون ایک دم ہی آنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر خود ہی بند ہو جاتا ہے۔ پہلے تھوڑا خون آتا تھا مگر اب خون کی الٹیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سانس بھی کھچ کھچ کر لیتا ہے۔ جوان بیٹا ہے اور میرا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔ مایوس ہو کر آپ کے در پر دستک دے رہی ہوں۔ کوئی ایسا حل یا علاج بتلائیں کہ میرا بیٹا ٹھیک ہو جائے۔
جواب: کہیں سے پرانا ٹاٹ تلاش کر کے جلا لیں اور اس کی راکھ شہد میں ملا کر رکھ لیں ۔ روزانہ صبح، دوپہر اور رات راکھ ملے شہد کا ایک چمچہ لے کر بسم اللہ شریف کے ساتھ
یَا شَافِی یَا شَافِی یَا شَافِی
یَا کَافِی یَا کَافِی یَا کَافِی
یَا وَدُوْدُ یَا وَدُوْدُ یَا وَدُوْدُ
یَا رَحِیْمُ یَا رَحِیْمُ یَا رَحِیْمُ
پڑھ کر دم کر کے بیٹے کو کھلاتے رہیں، قابض اور گرم اشیاء سے پرہیز کرائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 151 تا 151
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔