خود ترغیبی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24815
سوال: میں ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہوں اور سروس بھی کرتی ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے کسی کام میں کشش نہیں ہے۔ رائٹنگ بھی اتنی خراب ہے کہ مجھے خود شرم آتی ہے۔ اکثر میرا مذاق اڑتا ہے اس کے علاوہ میری بنائی، سلائی میں خواہ میں کتنی ہی محنت سے کروں۔ کوئی خوبصورت نہیں ہوتی ۔ میری شخصیت میں بھی کوئی کشش نہیں ہے۔ ان مسائل کا حل بتا کر مشکور فرمائیں۔
جواب: آپ کی تحریر کا تجزیہ کرنے پر لاشعور نے اس بات کی طرف رہنمائی کی ہے کہ آپ احساس کمتری کے شکار ہیں۔ آپ کے اندر صلاحیتیں تو موجود ہیں لیکن وہ احساس کمتری کے ڈھیر میں دبی ہوئی ہیں۔ احساس کمتری نے آپ کی شخصیت کو مدہم کر دیا ہے۔ آپ اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ آپ کے اندر کشش نہیں ہے اور آپ کا کوئی کام نامکمل ہے۔ صلاحیتوں کو متحرک کرنے کے لئے رات کو سونے سے پہلے پشت کے بل لیٹ کر یہ جملے دل ہی دل میں دہرائیں۔
میری صلاحیتیں جاگ رہی ہیں اور میرے اندر کشش روز بروز بڑھ رہی ہے۔
ایک ماہ بعد آپ کی جملہ پریشانیوں کا تدارک ہو جائے گا۔ انشاء اللہ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 144 تا 145
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔