حمل ضائع ہونا اور بچوں کا پیدا ہوتے ہی مرجانا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8667
ماں کے پیٹ میں بچے کی صحیح نشوونما نہ ہونا یابچے کا پیدا ہوتے ہی مرجانا۔ ان حالات کی وجہ سے ماں کے دماغ میں ان خلیوں کی کمزوری ہوتی ہے جو بچے کی تخلیق میں کام کرتے ہیں ۔ ماں کے دماغ میں کمزوری کی وجہ زیادہ تر ذہنی پیچیدگی ، لیکوریا اور گھر کا ناخوشگوار ماحول ہوتا ہے، دوران حمل تیز غلط اور زیادہ دواؤں کے استعمال سے بھی یہ صورت پیدا ہو جاتی ہے۔
ان سب اسباب کےتدارک کے ساتھ ساتھ اُم الصبیان (اس کا بیان کتاب کے شروع میں آچکا ہے) والا تعویذ زرد رنگ کے چکنے کاغذ پرلکھکر بالکل ابتدائی دور میں ماں کو اپنے گلے میں پہن لینا چاہئیے اور ہرجمعرات کو شام کے وقت کپڑے کے خول سے نکالے بغیر تعویذ کو لوبان کی دھونی دینی چاہیئے۔ ولادت کے بعد یہ تعویذ ماں اپنے گلے سے اتار کر بچے کے گلے میں پہنا دے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 98 تا 98
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔