حضرت اسحٰق کی پیدائش
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=18837
حضرت اسحٰق حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے فرزند اور حضرت اسمٰعیلؑ کے چھوٹے بھائی تھے، حضرت اسحٰقؑ کی پیدائش کی خوشخبری جس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو سنائی گئی اس وقت آپ کی عمر سو(۱۰۰) سال تھی اور حضرت سارہؓ کی عمر نوے (۹۰) سال تھی۔ قرآن پاک میں بشارت سے متعلق واقعہ کی تفصیل یہ ہے۔
حضرت لوطؑ کی قوم پر عذاب نازل کرنے کے لئے فرشتوں کی جماعت سدوم کی آبادی کی طرف جانے سے قبل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نہایت سخی اور مہمان نواز تھے۔ انہوں نے آنے والوں کے لئے دسترخوان پر بھنا ہوا گوشت رکھا لیکن مہمانوں نے کھانے کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فکر ہوئی کہ یہ کون لوگ ہیں؟
فرشتوں نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ وہ قوم لوط پر عذاب نازل کرنے کیلئے بھیجے گئے ہیں پھر انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی بیوی حضرت سارہؓ کو حضرت اسحٰقؑ کی پیدائش کی بشارت دی۔ فرشتوں کی زبانی بشارت سن کر انہیں حیرت ہوئی کہ:
آخری عمر میں بانجھ عورت کے اولاد کیسے ہو سکتی ہے؟ حضرت سارہؓ کی حیرت دیکھ کر فرشتوں نے کہا:
’’وہ بولے یوں ہی کہا۔ تیرے رب نے وہ جو ہے وہ ہی ہے حکمت والا خبردار۔‘‘
(الذریٰت۔ ۳۰)
اسحٰق اصل تلفظ کے اعتبار سے ’’یضحق‘‘ ہے۔ یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’ہنستا ہوا‘‘۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 140 تا 141
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔