حسب دلخواہ شادی کے لئے
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8023
تعویذ لکھنے کا طریقہ: مندرجہ ذیل نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنالیں اور کاغذ کو الگ کر کے اوپر بسم اللہ شریف لکھیں اورپھر خانہ پری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے لکھیں جس پر نمبر (1) ڈالا گیا ہے۔ پھر نمبر (۲) کی خانہ پری کریں اسی طرح تر تیب سے آٹھوں خانے لکھ لیں۔ اس کے نیچے مُحِب (یعنی جو شادی کرنا چاہتا ہے ) کا نام اور اس نام کے بعد اَلْحُبْ لکھکر محبوب (یعنی جس سے شادی کرنا مقصود ہے) کا نام لکھیں۔
یہ تعویذ مُحب اپنے تکیہ کےنیچے رکھے۔ اگر بہت جلدی اثر مطلوب ہو تو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو دبا دیں۔ ہر پتھر کا وزن کم سے کم دو سیر ہونا چاہیئے۔ پتھر زیاہ وزنی ہوں تو کوئی حرج نہیں لیکن دو سیر سے کم نہ ہوں۔ یہ پتھر زمین پر رکھیں، کسی تختہ ، چوکی یا تخت پر نہ رکھے جائیں۔ یہ عمل صرف جائز مقصد کے لئے کیا جائے ناجائز کام کے لئے نہ کریں ورنہ نقصان ہوگا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 75 تا 76
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔