جگر کا متاثر ہونا
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24613
جواب: زیادہ حدت، معدہ اور جگر کی مسلسل خرابی سے آپ نزلے کی مریضہ بن گئی ہیں۔ سینے کے اوپر بلغم کی تہیں جمی ہوئی ہیں کیونکہ علاج صحیح نہیں ہوا اور آپ نے اینٹی بایوٹک دوائیں زیادہ استعمال کی ہیں اس لیے اعصابی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ہاتھ پیروں پر ورم آنے کی وجہ ایک تو جگر میں خرابی ہے اور دوسرے تیز دواؤں کا ردعمل ہے۔ آپ کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ہر قسم کی دوائیں کھانا چھوڑ دیں۔ جیسے ہی تیز دواؤں کا ری ایکشن ختم ہوگا، آپ کی صحت بحال ہوتی چلی جائے گی۔ اس پرہیز کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کریں۔ وہ یہ ہے:
تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زردے کے رنگ اور عرق گلاب سے
لکھ کر ایک پلیٹ صبح نہار منہ، ایک شام اور ایک رات کو سونے سے پہلے پانی سے دھو کر پئیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 122 تا 122
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔