جنسی مسائل
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24605
سوال: فحش لٹریچر پڑھ پڑھ کر میں نے خود کو برباد کر دیا ہے۔ کئی برس سے اپنے آپ کو ضائع کر رہا ہوں اور نقصانات سے آگاہ ہونے کے باوجود اس قبیح عادت کو ترک کرنے سے عاجز ہوں۔ اس عادت کے نتیجہ میں میرا وزن قد کی نسبت بہت کم ہے۔ چہرہ زرد اور خشک ہے۔ آنکھوں کے گرد گہرے حلقے پڑ گئے ہیں۔ اٹھتے بیٹھتے سر چکراتا ہے اور آنکھوں تلے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ للہ کوئی ایسا طریقہ بتا دیں کہ میں اس قبیح عادت سے نجات حاصل کر لوں۔ آپ کا میرے اوپر بہت بڑا احسان ہو گا۔
جواب: ہر وقت باوضو رہیں لیکن باوضو رہنے کے لئے اپنے اوپر جبر نہ کریں کیونکہ فطرت عمل(بول براز اور ریاح) روکنے سے آدمی بیمار ہو جاتا ہے۔ اور اس کا دل و دماغ پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ جب وضو ساقط ہو جائے، دوبارہ وضو کر لیں۔ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے یَا حَفِیْظُ کا ورد کریں۔ کھانوں میں اعتدال کو مدنظر رکھیں۔ ایسی غذائیں نہ کھائیں جو جذبات میں ہیجان پیدا کرتی ہیں اور معدہ کے اوپر بار بنتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 120 تا 121
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔