جادو کا توڑ(۱)
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24577
سوال: میرے لڑکے کا ایکسیڈنٹ ہوا تو جمعہ کی صبح کو ایک بکرا صدقہ کر دیا۔ اسی دن جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے مرد باہر نکلے تو دیکھا کہ صحن میں دو مومی تھیلیوں میں چار کالے بکروں کے سر پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اٹھا کر باہر رکھ دیئے۔ لیکن جب واپس آئے تو دیکھا ایک لفافہ پھر اندر پڑا ہوا ہے۔ وہ بہت دور جا کر پھینک آئے۔ رات کو دروازہ بند کیا تو نہیں تھے۔ لیکن صبح جب دروازہ کھولا تو دونوں تھیلے موجود تھے۔ اس واقعہ کے بعد سے گھر کے سب افراد بہت جھگڑتے ہیں اور ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔ گھر کا ایک فرد بیمار ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہر شخص کسی نہ کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کا تعلق سر کے درد سے ہے۔ اگر یہ جادو ہے تو اس کا آسان توڑ بتائیں۔
جواب: کوڑ یا لوبان ہاون دستہ میں پیس کر ایک ڈبہ میں رکھ لیں اور اس کے اوپر ایک سو گیارہ مرتبہ سورۂ فلق پڑھ کر دم کریں اور یہ لوبان رات کو سوتے وقت پورے گھر میں جلائیں، انشاء اللہ گھر جادو کے اثرات سے محفوظ ہو جائے گا۔ جمعہ کے روز چار عدد بکروں کے سری پائے پکا کر غریبوں کو کھلا دیں۔ صبح، شام، رات کو ایک ایک بار سورۂ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے سارے گھر والے پئیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 115 تا 115
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔