جادو ختم کرنے کیلئے
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24609
سوال: میں آپ کو ایک بیٹی کی حیثیت سے خط لکھ رہی ہوں امید ہے کہ آپ بھی ایک باپ کی حیثیت سے مجھے جواب سے سرفراز کریں گے۔ بارہ سال پہلے میرے والد صاحب پر ایک عورت نے سفلی عمل کرایا تھا۔ جب تک والد صاحب اس عورت کی شکل نہیں دیکھ لیتے تھے ان کو چین نہیں آتا تھا اور جس دن عورت کو نہ دیکھ سکتے تھے تو ان کے اوپر اتنا جنون سوار ہو جاتا تھا کہ میری والدہ کو مارنا شروع کر دیتے تھے۔ بہت سے مولوی حضرات کو دکھایا گیا سب نے یہی کہا کہ ان پر سفلی عمل کا اثر ہے۔ پان میں کچھ کھلایا گیا ہے اور تعویذ قبرستان میں دبایا گیا ہے۔ سب نے اپنے اپنے طریقہ پر علاج کیا لیکن فائدہ کسی سے نہیں ہوا۔ پہلے تو وہ عورت قریب رہتی تھی۔ اب دور چلی گئی ہے اور والد صاحب کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ راتوں کو دو دو بجے تک جاگنا ان کا معمول بن گیا ہے۔ روزانہ رات کے دس بجے سے ان کا دماغ گھومنا شروع ہو جاتا ہے اور آنکھیں لال سرخ ہو جاتی ہیں۔ جب ان کو غصہ آتا ہے تو بس یہ چاہتے ہیں کہ ہر چیز کو ختم کر دیں اور پھر خوب روتے ہیں اور جب ان کا دماغ ٹھیک ہوتا ہے تو والدہ صاحبہ سے کہتے ہیں کہ میں جان بوجھ کر تمہیں راتوں کو پریشان نہیں کرتا۔ پتہ نہیں مجھے کیا ہو جاتا ہے، میرا دل چاہتا ہے کہ میں تمہیں ختم کر ڈالوں۔
جواب: عشاء کی نماز کے بعد اپنے والد صاحب کو زمین پر کھڑا کر لیں۔ ایک مرتبہ یَا وَدُوْدُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے دونوں ہاتھ اپنے والد صاحب کے سر پر رکھ کر ایک پھونک پیشانی پر مار دیں اور ہاتھ پورے جسم پر سے پھیر کر پیروں تک لے آئیں اور پیروں کے اوپر سے زمین پر ایک منٹ تک ہاتھ رکھے رہنے دیں۔ اسی طرح 3مرتبہ عمل کریں۔ 21روز کے عمل سے جادو سفلی کا اثر پوری طرح ختم ہو جائے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 121 تا 122
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔