جادو اور سحر کا توڑ
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10646
جب یہ بات تحقیق ہو جائے کہ کسی مرد یا عورت پر جادو کا اثر ہے ۔ ایسی حالت میں مریض یا مريضہ کے سر سے پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگے کے گیارہ تار ناپے جائیں۔ ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کر لیں۔ دھاگے کےسرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں۔ایک بار قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ پوری سورۃ پڑھکر گرہ میں پھونک ماریں اور فوراً کس دیں۔ یعنی پھونک کو گرہ میں بند کر دیں۔ اسی طرح گیارہ گرہ لگانے کے بعد دھاگے کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔ دھاگہ جب جلے گا تو اس میں سے بد بو یا چراند آئے گی۔ جب تک یہ بُو یا چراند آئے ۔روزانہ اس عمل کو کرتے رہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 134 تا 134
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔