تیسری آنکھ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24499
سوال: مراقبہ میں دیکھا کہ میرے دماغ میں روشنیاں بھری ہوئی ہیں۔ ایک دن دماغ کو ہلکا سا جھٹکا لگا اور روشنی کی رو نکل کر سامنے فضا میں غائب ہو گئی۔ دیکھا کہ میرے ماتھے پر روشنیوں سے بنی ہوئی ایک آنکھ ہے۔ کسی نے کہا کہ یہ تیسری آنکھ ہے۔ سونے کے لئے لیٹا تو دیکھا کہ میری نگاہیں دیوار کے پیچھے دیکھ رہی ہیں۔ مجھے ڈرائنگ روم میں رکھی ہوئی میز دکھائی دی لیکن اگلے ہی لمحے منظر نگاہوں سے اوجھل ہو گیا۔
آپ سے درخواست یہ ہے کہ ان کیفیات کی روشنی میں رہنمائی سے نوازیئے اور یہ بھی بتایئے کہ یہ کیفیت خیالی تھی یا واقعی اس کا کوئی وجود ہے۔
جواب: اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ ہم نے آسمان کو بروج سے زینت بخشی اور چھپا لیا اسے ہر شیطان مردود سے، روحانیت میں بروج کا مطلب وہ آبادیاں ہیں جو سیاروں اور دوسرے کہکشانی نظاموں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ روحانیت ہمیں رہنمائی فراہم کرتی ہے کہ ہم کس طرح اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ان مخلوقات سے متعارف ہوں۔ ان کی طرز رہائش اور معیشت کو دیکھیں اور اس طرح خالق کائنات کی صناعی و حکمت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
جب کوئی شخص لاشعوری واردات و کیفیات میں داخل ہوتا ہے تو جہاں اس پر بے شمار باتوں کا انکشاف ہوتا ہے ان میں سے ایک آسمانی آبادیوں کا مشاہدہ بھی ہے۔ جیسے جیسے آدمی اپنی صلاحیتوں سے واقف ہوتا رہتا ہے یا اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے وہ اور زیادہ وضاحت اور گہرائی سے ان باتوں کو سمجھنے لگتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 97 تا 97
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔