بے وفا شوہر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24239
سوال: باجی کے شوہر کسی نہ کسی آوارہ عورت کے چکر میں رہتے ہیں اور گھر سے بھی غائب رہتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی ماں بہنیں، باجی پر ہر طرح کا ظلم بھی کرتی رہتی تھیں۔ جب ان کی زیادتی حد سے بڑھی تو ہم باجی کو اپنے گھر لے آئے۔ ان کے چار بچے ہیں جو ان کے ساتھ ہی ہمارے گھر آ گئے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہ بچوں سمیت ہمارے گھر میں ہیں اور بہنوئی نے اس عرصہ میں پوچھا تک نہیں اور نہ کبھی کوئی خرچ دیا۔ آپ کوئی ایسا حل بتایئے کہ بہنوئی بدچلنی چھوڑ دے اور راہ راست پر آ جائے، باجی کا کہا مانے، اس کو اپنے گھر میں بسائے۔ اس کی ہر بات مانے اور بچوں کی ذمہ داری اٹھائے۔ آپ خود سوچئے اس مہنگائی کے دور میں ابا صرف کمانے والے اور وہ بھی نوکری پیشہ اور دو خاندانوں کو پال رہے ہیں جبکہ بہنوئی کا اپناکاروبار ہے اور وہ ہر طرح کا عیش و آرام کر رہے ہیں لیکن بیوی بچے دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیں۔
جواب: اپنی باجی سے کہئے کہ وہ آدھی رات گزرنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر ایک سو مرتبہ
بِسْمِ اللّٰہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لَہُ
پڑھ کر بستر میں چلی جائیں۔آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ عمل کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ اس عمل کی برکت سے آپ کی باجی شوہر کی نظر کا ’’تارا‘‘ بن جائیں گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 62 تا 63
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔