برکت کے لئے
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7495
گھر یا کاروبار میں خیرو برکت نہ ہونے سے طرح طرح کی پریشانیاں پیش آتی ہیں اور گھر میں آئے دن لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ ماں باپ لڑتے جھگڑتے ہیں تو اولاد کے اوپر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ اولاد کی تربیت صحیح نہیں ہوتی تو ماں باپ کا ادب و احترام ان کے دل سے اُٹھ جاتا ہے۔ اوروہ ماں باپ سے لڑنے لگتی ہے۔
گھر میں خیروبرکت کے لئے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ فضول خرچی کرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے۔
کاروبار میں برکت کے لئےیہ اصول ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئیے کہ خوش اخلاقی اور مناسب منافع لینے سے کاروبار میں ترقی ہوتی ہے۔ان اصولوں پر کاربند ہونے کے باوجود اگر برکت نہ ہو تو اس کا روحانی علاج یہ ہے۔
مندرجہ بالا نقش سفید چمکدار یا کسی مومی کاغذ پر لکھ کر چوکھٹ یا دیوار میں چھو ٹی کیلوں سے گاڑ دیں ۔ تعویذ گاڑنے سے پہلے حسبِ استطاعت بچوں کو مٹھائی تقسیم کر دیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 51 تا 52
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔