اولاد نہ ہونا (بانجھپن)
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8678
اولاد نہ ہونے کے بے شمار اسباب ہوتے ہیں۔ مثلاً یہ کہ عورت کے اندرونی نظام میں مرض واقع ہو جائے یا مرد کے اندر اولاد کے جرثومے نہ ہوں ۔ اگر مرد اور عورت دونوں کی صحت ٹھیک ہے اور استقرارحمل نہیں ہوتا تو قرآن ِ پاک کی ان آیتوں کی برکت سے انشاء اللہ ماں کی گود بھر جاتی ہے۔ سو 100 مرتبہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ◌ خَلَقَ
الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ ۚحٰمۗ◌ تِلْكَ آيَاتُ
الْكِتَابِ الْمُبِينِ◌
عورت عشاء کی نماز کے بعد پڑھے اور پانی پر دم کر کے نوے۹۰ دن تک خود پئے اور شوہر کو بھی پلائے۔ ناغہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لئے جائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 99 تا 99
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔