اولاد نہیں ہوئی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23840
جواب: اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہیں۔ وہ جب چاہیں اور جو چاہیں کرنے پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کے لئے علاج تجویز کیا جا رہا ہے۔ یقین اور دلجمعی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔
ایک پاؤ کلونچی(کالے بیج جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں) پانی سے دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور کھلے منہ کی نیلی شیشی میں بھر کر مضبوط کارک لگا دیں۔ اوپر سے ایک چوتھائی شیشی خالی رہنی چاہئے۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے سو مرتبہ اِقْرَا بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَoخَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلْقٍoپڑھ کر کلونجی پر دم کر کے شیشی میں بند کر دیں۔ یہ شیشی صبح دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ رات کو اٹھا کر پھر سو مرتبہ عمل کر کے اس پر دم کر دیں اور اگلے روز صبح پھر دھوپ میں رکھ دیں۔ اسی طرح یہ عمل چالیس روز تک دہرائیں۔ عمل پورا ہونے کے بعد ایک چٹکی کلونجی صبح نہار منہ پانی سے نگل لیا کریں۔ جب تک یہ کلونجی ختم نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں۔ ایک پاؤ کلونجی ختم ہونے تک عمل کو جاری رکھیں۔ ایک پاؤ کلونجی ختم ہونے سے پہلے پہلے ان شاء اللہ آپ ’’امید‘‘ سے ہو جائیں گی۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو گول مٹول، خوبصورت ، ہنستا کھیلتا بیٹا عطا کریں۔ آمین
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 24 تا 24
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔